• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کا کالج آف یورپ میں زیرِ تربیت سفارتکاروں سے خطاب

اپنے لیکچر کے دوران سفیر رحیم حیات قریشی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اپنے لیکچر کے دوران سفیر رحیم حیات قریشی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

یورپین یونین، بیلجیئم اورلکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے کالج آف یورپ کی EUDiploAcademy میں زیرِ تربیت سفارت کاروں کے تازہ ترین گروپ سے خطاب کیا۔

پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق اپنے لیکچر کے دوران سفیر پاکستان نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے جن موضوعات پر گفتگو کی ان میں موجودہ عالمی سیاست کا احاطہ، جنوبی ایشیاء کا علاقائی منظر نامہ اور امن اور تعاون کے لیے ضروری ماحول، پاکستان اور یورپ کے درمیان تعلقات اور شراکت داری اور گلوبل گورننس کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ شامل تھے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید