• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے ریشم کی اداکاری و مزاج سمجھ نہیں آتا: سلیم معراج

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سلیم معراج کا کہنا ہے کہ مجھے ریشم کی اداکاری و مزاج سمجھ نہیں آتا جبکہ حبا بخاری اچھی اداکارہ ہیں لیکن مجھے پسند نہیں۔

حال ہی میں سلیم معراج نے نجی ٹی وی چینل کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر اظہار خیال پیش کیا۔

دورانِ شو ایک سیگمنٹ میں اداکار سے ساتھی فنکاروں کو اداکاری کی بنیاد پر نمبر دینے کے لیے کہا۔

اس سیگمنٹ کے دوران انہوں نے ساتھی اداکار دانش تیمور، فواد خان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور عمران اشرف کو دس میں سے دس نمبر دیے جبکہ اداکاراؤں کو نمبر دیتے ہوئے کہا کہ سجل علی، صبا قمر، صائمہ نور کو دس میں سے دس جبکہ حرا مانی کو 6، حبا بخاری کو 6 بمبر دوں گا کیونکہ وہ اداکارہ اچھی ہیں لیکن مجھے پسند نہیں۔

اس کے ساتھ ہی جب ان سے اداکارہ ریشم کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں انہیں 5 نمبر دوں گا۔

میزبان نے سوال کیا کہ ریشم کو 5 نمبر کیوں دے رہے ہیں جبکہ وہ تو بہت اچھی اداکارہ اور انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں۔

میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے ان کا مزاج سمجھ نہیں آتا، پہلے مجھے ریشم بہت پسند تھیں لیکن اب نہیں۔

سلیم معراج نے مزید کہا کہ مجھے ریشم کی اداکاری بھی سمجھ نہیں آتی، ایک وقت تھا لگتا تھا کہ صائمہ نور اتنے لمبے عرصے اداکاری نہیں کریں گی جبکہ ریشم کے حوالے سے سمجھا جاتا تھا کہ وہ دیر تک اداکاری کریں گی لیکن انہوں نے کام چھوڑ دیا۔

اس کے علاوہ یشمیٰ گل اگر اداکاری چھوڑ بھی دیں تو فرق نہیں پڑے گا جبکہ میرا کو اب بس کردینا چاہیے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید