لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے لاہور تعلیمی بورڈ کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی سے متعلق کیس میں مہلت دیتے ہوئے حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ تعلیمی اداروں کے معاملات شفاف اور قانون کے مطابق چلنے چاہئیں تاکہ تعلیمی معیار متاثر نہ ہو درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سےکمشنر لاہور کو لاہور تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج دینا قانون اور میرٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔