لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب بھر کے ضلعی افسران، موٹر بائیک ریسکیوسروس کے سٹاف اور ریسکیورز کو موٹر بائیک ریسکیو سروس کا آٹھ سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیوسروس نے آٹھ سال میں اوسط 4منٹ ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے3.8 ملین سے زائدایمرجنسیز پر ریسپانڈ کیا۔اس سلسلے میں ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر لاہور میں ایک بروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر تھے۔ موٹر بائیک ریسکیوسروس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیوسروس نے اپنے مستعد ریسپانس کی وجہ سے شہر وں میں حادثات کے بڑھتے ہوئے چیلنجز میں لوگوں کو بروقت سروس فراہم کر کے حادثے کا شکار لوگوں کو احساس تحفظ فراہم کیا ہے۔