لاہور (نیوزرپورٹر)سوسائٹی آف ائیر کرافٹ انجینئرز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیر تکنیکی فیصلوں نے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنادیا، 34 جہازوں کا بیٹرہ 12 تک محدود ہوگیا۔ جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دار انجینئرز نہیں بلکہ انتظامیہ ہے۔