• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہیروز کی قدر قومی وحدت کو مضبوط کرتی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملّی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مشاورتی اجلاسات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز کی قدر قومی وحدت کو مضبوط کرتی ہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان محسن پاکستان ہیں اور اُن کی پوری زندگی حب الوطنی، اسلامی نظریہ کی حفاظت اور قومی سلامتی کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے اپنی ٹیم کے ساتھ جہدِ مسلسل سے عبارت ہے۔ پوری قوم نے ڈاکٹر عبد القدیر خان سے ٹوٹ کر محبت کی لیکن بیرونی دباؤ پر حکمرانوں اور قومی سیاسی قیادت نے ڈاکٹر عبد القدیر خان سے مُتعلِّق افسوسناک طرزِ عمل اپنائے رکھا۔
لاہور سے مزید