لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں کی صحت اور نیوٹریشن پر یونیسیف کا کام کسی تعارف کا محتاج نہیں،حکومت کے ریلیف آپریشن کی وجہ سے ان علاقوں میں کسی مرض کی وبا نہیں پھیلی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت و آبادی کے کمیٹی روم میں پاکستان میں یونیسیف کے نمائندوں کی ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں نجمہ ایوب، صباحت امبرین، ڈاکٹر خالد محمود اور اینتھینا مناس شامل تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بچوں میں غذائی قلت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے سدباب کے لئے مشترکہ کاوشوں سے اس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔