کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی سلمیٰ کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیو موذی مرض ہے والدین اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچاؤ کیلئے قطرے ضرور پلائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے پاکستان سمیت چند ممالک میں پولیو کا وائرس موجود ہے حکومت ،محکمہ صحت اور غیر ملکی ادارے مل کر بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے کام کررہے ہیں جس کیلئے بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں وقتاً فوقتاً بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم چلائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جو بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے جس سے بچے زندگی بھر کیلئے معذور ہوجاتے ہیں والدین کو چاہیئے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں اور پولیو ورکرز کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ پاکستان اور خاص کر بلوچستان سے بھی پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم آنے والی نسل کو صحت مند اور روشن مستقبل دیں۔