کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کو موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہاتاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر بونداباندی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت24، گوادر32، قلات23 ، تربت35،سبی33اور نوکنڈی میں 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آججمعہ کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔