کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ، سابق سینٹر امان اللہ کنرانی آئندہ دو سال کے لئے چیف کمشنر پاکستان بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن منتخب ہوگئے ، اسلام آباد مین ہونے والے اجلاس کی صدارت پاکستان سینئر ترین سکاوٹ صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے کی ، اجلاس سے قبل چیف کمشنر کے عہدے کیلئے 9 امیدواروں میں سے 3 امیدواروں سرفراز قمر ڈاھا ، صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی ، ایس رضا رفیق نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے باقی 6 امیدواروں کے درمیان بوائز سکاوٹس کے تنظیمی قواعد کے قاعدہ 20 کے تحت عام ووٹنگ میں امان اللہ کنرانی نے تمام 25 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔ پریزائیڈنگ آفیسر کی جانب سے نتائج کے اعلان کے فورا بعد امان اللہ کنرانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔