• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج ملک کی سالمیت، امن و استحکام کی ضامن ہے، خلیل جارج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سالمیت ، امن و استحکام کی ضامن ہے ، ہر مشکل گھڑی میں قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے پاک فوج نے وطنِ عزیز کا دفاع کیا ہے پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ملک سے جلد دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں آؤ مل کر پیارے وطن پاکستان کیلئے دعا کریں کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہمیشہ چھپ کر وار کرتے ہیں لیکن مسلح افواج نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے کبھی جانوں کی پرواہ نہیں کی اور تمام دشمنوں کے مقابلے میں لازوال جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے ۔ پاک فوج اوردیگر سیکورٹی اداروں کے بہادر افسر اور جوان دن رات وطن کے دفاع کے لیے سرگرم ہیں پوری قوم مسلح افواج کے جذبے اور بہادری پر فخر کرتی ہے ۔ انہوں نے گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میجرسبطین حیدر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔
کوئٹہ سے مزید