• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بد امنی میں اضافہ، صوبے میں کہیں حکومتی رٹ نہیں ،رشید ناصر

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری رشید خان ناصر ایڈوکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری تاریخ کی بدترین بدامنی، آئے روز بم دھماکے، صوبے کے بڑی شاہراہوں کا غیر محفوظ ہونا،بدترین کرپشن ،صوبے کی مائنز منرلز کے خلاف سازشیں سول بیوروکریسی میں بدترین بدانتظامی موجودہ صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام کودہشت گردوں اور سرکاری لٹیروں کے رحم وکرم پر ہے اور صوبے میں حکومتی رٹ نہیں ،صوبے کے عوام اور خصوصاً پشتون عوام اور تاجروں سے سرعام قومی شاہراہوں پر بھتہ لیا جاتا ہے، ان حالات میں صوبے کے عوام اور سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے آئینی حقوق کے حصول کے لئے ان نکات پر متحد ہو کر اپنے حقوق کا دفاع کریں اور ناکام صوبائی حکومت اور کرپشن میں ملوث عناصر کا محاسبہ کریں۔
کوئٹہ سے مزید