کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق احمد جعفری نے میجر سبطین حیدر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میجر سبطین حیدر نے اپنی جان کا نذرانہ دےکر ثابت کردیاکہ بلوچستان کے عوام بھی دہشت گردوں کے خلاف ہیں حکومت نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع ہوسکے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے جوان اور افسران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں شہدا کا خون رائیگان نہیں جائے گا انہوں نے شہید سبطین حیدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کو اپنے جواررحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔