• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے اورکزئی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل ، میجر سمیت 12جوانوں کو شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ثابت کردیا ہے کہ پاک فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار اپنی جانوں نے نذرانے پیش کررہے ہیں وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
کوئٹہ سے مزید