کراچی (نیوز ڈیسک) فریڈم فلوٹیلا اتحاد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے ایک اور فلوٹیلا پر حملہ کرکے اسے روک دیا،کشتیاں اور ان پر لدا ایک لاکھ 10ہزار ڈالر مالیت کا امدادی سامان بشمول ضبط کرلی گئیں، کشتیوں میں ڈاکٹر، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنون سمیت 93افراد سوارتھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم اور ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے ، جرمنی کی پراگریسیو پولیٹکل پارٹی ایم ای آر اے 25کا کہنا ہے کہ کشتیوں پر ان کی ایک کارکن بھی سوار تھیں جن سے متعلق وہ تشویش کا شکار ہیں۔