• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ہزار قدم چلنے کا وقت نہیں؟ بہتر نتائج کیلئے یہ ورزشیں کریں

زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنا بہترین صحت اور فٹنس کےلیے مفید ہے۔

کیا واقعی ایسا ہے؟ اس کے بارے میں واضح ضمانت نہیں دی جاسکتی اور 10 ہزار قدم چلنا ہی صحت و تندرستی کا واحد راستہ نہیں ہے۔

اگر آپ نے کم وقت میں زیادہ توانائی لینی ہے، دل کی صحت بہتر اور جسم مضبوط کرنا ہے تو درست طریقہ اپنائیں، ورزش کریں۔

چند ورزشیں جو واک کی بوریت کے ساتھ وقت کی بچت بھی کرتی ہیں اور آپ کو بہترین نتائج دے سکتی ہیں۔

صرف 10 منٹ رسی کودنے سے 30 منٹ واک جتنی کیلریز برن ہوجاتی ہیں، دل، پھیپھڑے اور جسمانی توازن بہتر ہوجاتے ہیں، ہڈیوں کی طاقت بڑھ جاتی ہے اور اس ورزش کے لیے رسی کے ساتھ تھوڑی سی ہی جگہ چاہیے ہوتی ہے۔

اسکواٹ جمپ ٹانگوں کے ساتھ کولہوں کو مضبوط کرتی، دل کی دھڑکن درست، چستی برقرار اور توانائی بڑھ جاتی ہے، صرف 10 منٹ یہ ورزش کی جائے تو 10 ہزار قدم جتنی کیلریز جل جاتی ہیں۔

برپیز نامی یہ ورزش پورے جسم خاص طور پر بازو، ٹانگوں، سینے اور پیٹ کو فعال کردیتی ہے، صرف 10 منٹ کی ورزش ایک گھنٹے کی واک کے برابر اثر دیتی ہے، اس سے طاقت، پھرتی اور برداشت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

کیٹل بیل سوئنگز نامی ورزش تیزی سے چربی گھٹانے، توازن بہتر بنانے، ٹانگوں اور کمر کے عضلات کی مضبوطی میں معاون ہوتی ہے۔

ہائی انٹینسٹی انٹرول ٹریننگ ایکسر سائز 20 منٹ یا اُس سے کم وقت بھی کرلی جائے تو دل کی صحت کے ساتھ میٹابولزم اور عضلات مضبوط ہوجاتے ہیں۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید