• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: موٹرسائیکل سوار سے تلخ کلامی پر ٹریفک پولیس افسران معطل

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل سوار اور ٹریفک پولیس آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی کا چیف ٹریفک آفیسر نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک پولیس افسران کو معطل کر دیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا، بدتمیزی کے بعد موٹرسائیکل سوار ناکہ توڑکر ایکسپریس وے پر آیا، ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سوار کو روکا تو تلخ کلامی ہوئی۔

دوسری جانب سی ٹی او کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ واقعے کی انکوائری تک متعلقہ ٹریفک آفیسرز معطل رہیں گے، وردی میں اختیارات کا غلط استعمال ہرگز قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ٹریفک آفیسرز کو شہریوں سے مہذب طریقے سے پیش آنے کے احکامات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید