• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ڈیفنس کی خدمات صوبہ بھر میں پہنچائی جا رہی ہیں، سلمان رفیق

لاہور(خصوصی نمائندہ)وطن سے محبت اور ہم وطنوں کی خدمت کا جذبہ لیے 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں نے سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کروا لی۔ اس کار خیر میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی شامل ہیں اور اب تک 85,910 مردوں کیساتھ 57,078 خواتین نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی۔ سول ڈیفنس کے آفیشل یوٹیوب چینل کی افتتاحی تقریب محکمہ داخلہ پنجاب میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر چیرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سول ڈیفنس کی خدمات صوبہ بھر میں پہنچائی جا رہی ہیں۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی سول ڈیفنس کے تربیتی کورس کروائے جائیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ سول ڈیفنس ریزیلئنس کور محفوظ، باخبر اور ذمہ دار پنجاب کی جانب ایک قدم ہے۔
لاہور سے مزید