لاہور( نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل اومبڈزمین انسٹیٹیوٹ ایشین ریجنل میٹنگ اور بین ا لاقوامی محتسب کانفرنس2025 کے سلسلہ میں ایک تاریخی عالمی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت محتسب پنجاب اور آ ئی او آئی کی نائب صدر عائشہ حامد نے کی۔ اجلاس میں شریک دنیا کے مختلف خطوں سے آئے معزز محتسبان اور نمائندگان میں مکائو، بحرین ، تیمور، جاپان، لیستے، آذر بائیجان، جنوبی افریقہ، آسٹریا، جبرالٹر، انڈ ونیشیا، کرغیز ریپبلک اور پاپوا نیو گنی شامل تھے۔اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے آئی او آئی کے سیکریٹری جنرل برن بارڈ اشٹز نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی اور ثقافتی شہر لاہور میں منعقدہ یہ کانفرنس محتسب اداروں کے عالمی تعاون اور تجربات کے تبادلہ کا سنگ میل ثابت ہوگی،