• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل ڈپازٹری کمپنی پاکستان کا "انویسٹر ویک اینڈ 2025" کا آغاز

لاہور( پ ر)سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (CDC) پاکستان لمیٹڈ نے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی رہنمائی اور کیپٹل مارکیٹ کے اہم اداروں کے تعاون سے، انویسٹر ویک اینڈ 2025 کا آغاز ڈولمین مال لاہور میں کر دیا ہے۔ یہ تین روزہ دلچسپ ایونٹ آج 11 بجے سے رات 11 بجے تک جاری رہے گا — جس کا مقصد آپ کی بچت اور سرمایہ کاری کے طریقے آسان، قابلِ فہم اور فائدہ مند بنانا ہے۔یہ ایونٹ ورلڈ انویسٹر ویک کی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جس میں کیپٹل مارکیٹ کے ادارے، میوچل فنڈ کمپنیاں اور بروکریج فرمز شرکت کر رہی ہیں۔ وزیٹرز کو موقع پر ہی اکاؤنٹ کھلوانے، شرعی مطابقت رکھنے والے سرمایہ کاری آپشنز جاننے، اور مفت مالی رہنمائی حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔طلبا، پروفیشنلز اور خاندان — سب کے لیے معلوماتی اور انٹرایکٹو سیشنز رکھے گئے ہیں جن میں مالی منصوبہ بندی، سرمایہ کار کے حقوق، اور مارکیٹ میں مواقع پر بات کی جائے ۔
لاہور سے مزید