اہور (نیوزرپورٹر)بجلی کی کمپنیوں کو نجکاری سے بچانے کے لئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام ملک بھر میں دھرنے، ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے لاہور میں پریس کلب شملہ پہاڑی کے سامنے سینکڑوں محنت کشوں نے احتجاج کیا ۔ خطاب کرتے ہوئے یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشیداحمد نے کہا نجکاری سے بجلی مہنگی اور حساس محکمہ کو فروخت کرنا ملکی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہوگی۔