لاہور(پ ر) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی چوتھی برسی اسلام آباد ایچ ایٹ قبرستان میں عقیدت و احترام سے منائی گئی ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور روکاوٹوں کے سبب لاہور سے مرکزی قافلہ چیئرمین تحریک تحفظ پاکستان راو محمد اکبر خان کی قیادت میں گوجرانوالہ سے روک دیا گیا چئیرمین کی بہن پروفیسروقار النساء نے اسلام آباد سے شرکت کی ڈاکٹر قدیر خان کی بیٹی دینہ خان کی سر براہی میں بر سی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا فاتحہ خوانی کی گئی اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔