لاہور(جنرل رپورٹر)چھاتی کے کینسر سے متعلق وسیع پیمانے پر آگاہی مہم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ پاکستانی خواتین احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور اپنا طرز زندگی تبدیل کر کے اس بیماری سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج، پروفیسر فاروق افضل نے لاہور جنرل اسپتال میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی واک کے موقع پر شرکاء و میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ یہ واک گائنی یونٹ ٹو اور جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ واک میں ایم ایس پروفیسر فریاد حسین، پروفیسر آمنہ احسن چیمہ، پروفیسر ندرت سہیل، ڈاکٹر سائرہ ذیشان، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، پروفیسر ارشد چیمہ، پروفیسر سمیہ ملک، پروفیسر آمنہ جاوید، پروفیسر نازش ثقلین اور ڈاکٹر رومانہ اخلاق، نرسنگ سٹوڈنٹس و ہیلتھ پروفیشنلز شامل تھے۔