• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواں کلی مین روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹریفک اور سیوریج سسٹم درہم برہم

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نواں کلی کا مین روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ٹریفک اور سیوریج سسٹم درہم برہم ،عوامی نمائندے اس جانب توجہ دیں علاقہ مکینوں کی اپیل علاقہ مکینوں احسان اللہ ،شمس اللہ، عبدالہادی، خالقداد،سمیر احمد،محمدثاقب اور دیگر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دو سال سے نواں کلی کامین روڈ ٹو ٹ پھوٹ کاشکار ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری متاثر ہورہی ہے شہریوں کو شدیدذہنی کوفت کاسامنا کرناپڑ رہاہے ارد گرد کی گلیوں کی مرمت کردی گئی ہے جبکہ مین روڈ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہاکہ سڑک پر مختلف مقامات پر گڑھے پڑ چکے ہیں آئے روز حادثات روز کامعمول بن چکے ہیں ٹریفک جام ہوجاتی ہے اس کے علاوہ گاڑیوں کا نقصان الگ ہورہاہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی علاقے کے عوامی نمائندوں نے کوئی توجہ نہیں دی اور اب بھی کوئی توجہ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ نواں کلی کی آبادی لاکھوں افراد پر مشتمل ہے مین روڈ سے روزانہ طلبا وطالبات ،سرکاری ملازمین اور کاروباری افراد کایہاں سے گزرناہوتاہے جنھیں روڈ کےخستہ حال ہونے کی وجہ سے شدید مسائل کاسامناکرنا پڑتا ہے،ٹریفک جام ہوجاتی ہے، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں،اوران کاسفرگھنٹوں میں طے ہوتاہے تجاوزات کی بھی بھر مار ہے، پہلے اسٹاپ سے آخری اسٹاپ تک تجاوزات کی وجہ سے گزرنامحال ہوتاہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ نواں کلی مین روڈ کی خستہ حالی کا نوٹس لیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید