• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاف پانی صحت مند معاشرے کی اولین ضرورت ہے: ندیم شاہ

کوئٹہ( آن لائن)جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے کوئٹہ بلوچستان سید ندیم عالم شاہ سے جاپانی کمپنی جاپان ٹیکنو کو کے سینئر ڈائریکٹر اور پانی کے ماہر شوجی تاکاماتسو نے ملاقات کی۔ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور سمیت پینے کے صاف پانی کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ واضح رہے کہ شوجی تاکاماتسو مختلف ادوار میں بلوچستان ، سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کے ساتھ مل کر پینے کے صاف پانی کے مختلف پراجیکٹ پر کام کر چکے ہیں۔جاپان کے ا عزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ نے کہا کہ پانی قدرت کا انمول عطیہ اور جملہ مخلوقات کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی محال ہے۔ پانی کی بوند بوند قیمتی ہی نہیں بلکہ انمول بھی ہے لیکن عوام اس سے واقف نہیں۔پانی کے ماہر شوجی تاکاماتسو کا کہنا تھا کہ صاف پانی انسانی صحت ، تندرستی اور خوشحالی کیلئے ایک لازمی عنصر ہے چاہے وہ پینے ، صفائی ستھرائی ، کھانے کی پیداوار یا صنعتی پیداوار کیلئے استعمال ہو ، پانی کے وافر وسائل تک رسائی بنیادی انسانی ضرورت ہے، آلودہ پانی پینے سے جگر کے امراض، انتڑیوں کی تکالیف، دست، قے ، خون آنا اور آنکھوںسمیت بالوں کی مختلف بیماریاں کا بھی باعث بنتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید