• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرعبدالقدیر نے وطن عزیر کو ناقابل تسخیر بنایا، ڈاکٹررخسانہ جبیں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سابق وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ڈاکٹررخسانہ جبیں نےکہاہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے انتہائی نامساعد حالات میں وطن عزیر پاکستان کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنایا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن کر ابھرا اوراسی کی بنیاد پر گزشتہ مئی کی بھارتی جارحیت میں اسے منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھائی ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی برسی کے موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر قدیر خان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان کے اہم کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی انتھک محنت اور حب الوطنی کے جذبے نے نہ صرف ملکی دفاع کو مضبوط و محفوظ بنایا بلکہ پاکستانیوں کا سر فخرسے بلند کردیاہم انہیں صرف ایک سائنسدان کے طور پر نہیں بلکہ ایک محب وطن شہری اور سماجی رہنما کے طور پربھی یاد کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید