• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی آخرالزماںﷺ کی حیاتِ طیبہ ہرایک کیلئے روشن نمونہ ہے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلرسردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نےکہاہے کہ سرورِ کونین ،حضرت محمدﷺ جو شریعت اوردین لے کر آئے،اس میں ہردور کے مسائل کا حل موجود ہے،اس کی اتباع میں ہی انسانیت کی فلاح اور نجات کا راز مضمر ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روزسردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں محفل میلاد کےموقع پر کیا، انھوں نے کہاکہنبی آخرا لزماں ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہرایک کے لیے روشن نمونہ ہےاس پر چل کر اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل ہو سکتی اور انسان دونوں جہانوں کی کامیابیوں سے ہمکنار ہو سکتا ہےرسول اللہﷺ کی حیات مبارکہ کو اپنے سامنے رکھ کر اس کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالا جائے اور ہر معاملے میں آپ ﷺکی اطاعت و فرمانبرداری کی جائے۔انھوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب تک امتِ محمدیہ نے حضور اقدس ﷺکی سنت و سیرت کواپنا آئیڈیل بنائے رکھا، کامیابی وکامرانی اورعزت و وجاہت کی منزلیں طے کرتی چلی گئی اور جہاں حضور اقدس ﷺ کی سنت و سیرت سے اعراض کیا،غیروں کی نقالی اور مشابہت اختیار کرنے کی وجہ سے پستی اور تنزلی کی گھاٹیوں میں جاپڑی اور اپنا سارا رعب و دبدبہ گنوا بیٹھی۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو غیروں کی نقّالی و مشابہت سے بچا کر اپنے پیارے حبیب ﷺ کی سنت وسیرت کو اپنانے، آپﷺ کی اطاعت و فرماں برداری کی توفیق عطا فرمائے، آپ ﷺ کا بے داغ بچپن، باکردار جوانی اور حسن عمل کا حامل بڑھاپا صرف عالم اسلام ہی نہیں، تمام اقوام عالم کے لیے مشعل راہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید