• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کریم کے اصول اور ضابطے رہتی دنیا تک قابل عمل ہیں، عبدالقدیر اعوان

کوئٹہ( پ ر) قرآن کریم میں جو قوانین اللہ کریم نے ارشاد فرمائے ہیں ان میں مساوات ہے رہتی دنیا تک یہ اصول اور ضابطے قابل عمل ہیں اور ان پر کیے گئے فیصلے اتنے متوازن ہوتے ہیں کہ اس میں فریقین کے درمیان فتح و شکست نہیں ہوتی بلکہ فریقین کے درمیان ایسا انصا ف ہوتا ہے کہ دونوں مطمئن ہوتے ہیں یہ باتیں امیر عبدالقدیر اعوان نے جامع مسجد اسلامیہ کینڈا میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب میں کہیں انہوں نے کہا کہ جتنی ہم دنیا کے علوم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اچھی بات ہے لیکن دنیا فانی ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ کی زندگی ہے اس کے لیے بھی اسی دنیا میں تیار ی کرنی ہے ضروریات دین کو جاننااوران پر عمل کرناضروری ہےاسی سے ہمارے بچوں کو راہنمائی ملے گی ہمارے خاندانی نظام کی مضبوطی انہی اصولوں میں ہے جو دین اسلام ارشاد فرماتا ہےدین اسلام کے اصول اور ضابطے ایسے ہیں جو دوسروں کی خوشی کا بھی سبب بنتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید