• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی صحت اور تعلیم کے نئے دروازے کھولے جائیں، ڈاکٹر عائشہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سی پی ایس پی کونسلر اور سوسائٹی آف آبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکولوجسٹس آف پاکستان کی صدر پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی صحت تحقیق اور تعلیم کے نئے دروازے کھولے جائیں تاکہ ہر عورت صحت مند ، محفوظ اور بااختیار زندگی گزارسکے یہ باتیں انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہیں انہوں نے کہا کہ وہ کیپ ٹاؤن میں منعقدہ فیگو ورلڈ کانگریس 2025ء کے دوران ایشیاء اوشیانا ریجن کی ٹرسٹی منتخب ہوئیں وہ یہ اعزاز پانے والی پاکستان کی پہلی ماہر امراض نسواں ہیں انہیں فیگو وومن ایوارڈ 2025ء سے نوازا گیا ہے یہ ایوارڈ ان خواتین کو دیا جاتا ہے جنہوں نے زچگی و امراض نسواں کے شعبے میں عالمی سطح پر نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔
کوئٹہ سے مزید