• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرِ تعمیر منصوبوں اور شہر کی شاہراہوں کی اپ گریڈیشن پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ایم ڈی اے کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں زیرِ تعمیر منصوبوں اور شہر کی شاہراہوں کی اپ گریڈیشن پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر نے مسلم سکول کلمہ چوک کی دیواروں پر ملتان کی تاریخ و ثقافت کو اجاگر کرنے والے نقش و نگار بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ نو نمبر چوک اور سیدہ والا چوک پر پرانے ٹریفک چوک ختم کر کے جدید ٹریفک نظام کو متعارف کرایا جا رہا ہے، جبکہ شجاع آباد روڈ پر سروس لین کی اپ گریڈیشن بھی جاری ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نو نمبر اور سیدہ والا چوک پر فلائی اوور کے پلرز کو ملتانی نقش و نگار اور بلو پورٹری سے مزین کیا جائے گا ۔کماراں والا چوک کی خوبصورتی، ٹریفک بہاؤ اور انجینئرنگ ڈیزائن میں بہتری کے لیے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ کمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ چونکہ کماراں والا چوک مرکزی شاہراہوں سے منسلک ہے، اس لیے ٹریفک رش کم کرنے اور شہری سہولت بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں ٹریفک دباؤ کم کرنے کے لیے متبادل راستے تجویز کیے گئے،اجلاس میں ڈی جی ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشر الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیع شیخ اور ایم ڈی اے حکام نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید