ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس احرارِ اسلام کے قائدین سید عطاءاللہ ثالث بخاری، قاری جمیل الرحمٰن بہلوی، مولانا طاہر سلیم اور مفتی محمد معاویہ نے سانحہ مرید کے پر مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ظلم کے چہرے بدلتے رہتے ہیں مگر اسباب نہیں بدلتے۔ حالیہ سانحہ تحریکِ ختمِ نبوت پر ہونے والے مظالم کی تاریخ دہرانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر ایسے عناصر کی موجودگی تشویشناک ہے جو دینی قوتوں اور اسلامی تشخص کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ قائدین نے حکومت کے حالیہ آپریشن کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بدامنی بڑھے گی اور ملک دشمن قوتوں کو تقویت ملے گی۔