• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ہونیوالی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کیلئے تاجروں سے درخواستیں طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں 11 جنوری سے شروع ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ونٹر فینسی فئیر شو‘‘ میں شرکت کے لئے 28 اکتوبرتک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش امریکا میں 11 جنوری سے13 جنوری تک جاری رہے گی جس میں چاول ، پھل ، سبزیاں ، ڈیری ، پراسیس فوڈ ، شہد ، نمک ، کھجوریں ، گھی ، تیل ، خشک میوہ جات ، سی فوڈ ، تمباکو اورمصالحہ جات، بیکری آئٹم ، حلال فوڈ ، فاسٹ فوڈ ، کافی اور چائے سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔
ملتان سے مزید