ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ممتازآباد سب ڈویژن میں لائن سٹاف کی سیفٹی بارے تقریب منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ لائن مینوں نے ٹی اینڈ پی اور پی پی ای،حفاظتی اوزار و سامان کی وصولی اور ان کی ذمہ داری سے متعلق تحریری حلف ناموں پر دستخط کروائے گئے۔ یہ کارروائی ٹی اینڈ پی/پی پی ای پریڈ کے تحت انجام دی گئی ۔ایس ڈی او سیفٹی میپکو ملتان سرکل رانا محمد عمران اور سیفٹی انسپکٹر سجاد قیصر بھٹہ نے ایس ڈی او ممتازآبادسب ڈویژن راؤ عبدالقیوم کے ہمراہ لائن مینوں کو سیفٹی مینول میں درج سرکاری فرائض و ذمہ داریاں اُردو ترجمہ شدہ صورت میں باضابطہ طور پر حوالے کیں ۔