• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پرندوں کی ہجرت کے عالمی دن پر سیمینار منعقد

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں محکمہ موسمیاتی تبدیلی ،یونیسکو چیئر برائے لو کاربن اور گرین یوتھ موومنٹ کلب کے زیر اہتمام پرندوں کی ہجرت کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے پرندوں کی ہجرت بارے پوسٹرز کی نمائش کی تاکہ سوسائٹی کو پرندوں کی اہمیت اور ان کی بقا سے متعلق سائنسی بنیادوں پر آگاہی فراہم کی جائے۔اس عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بیمار اور زخمی پرندوں کی بقا کے لیے آگاہی ڈرامے اور ٹیبلوں پیش کیے گئے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے طلبہ کے پرندوں کی ہجرت پر کی گئی کاوشوں کو سراہا ۔
ملتان سے مزید