ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکرٹر ی محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خانیوال کے نامکمل ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری شاہد عباس جوئیہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود، میپکو، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور پلاننگ آفیسر تنویر احمد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آر ایچ سی سرائے سدھو، بی ایچ یو قتال پور، بی ایچ یو ماہنی سیال، آر ایچ سی چوک جمال اور آر ایچ سی جنڈالی بنگلہ سمیت مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سپیشل سیکریٹری نے ترقیاتی کاموں کی سست رفتاری پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری یا تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔