• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر ملتان کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آفس کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آفس کا دورہ ۔ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کو زیرو ویسٹ سٹی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ناقص کارکردگی کے حامل ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تمام سڑکوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں صفائی کے نظام کو مؤثر اور روزانہ کی بنیاد پر نگرانی رپورٹ جمع کرائے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرزاق ڈوگر نے بتایا کہ تمام کنٹریکٹرز کی کارکردگی کا سختی سے آڈٹ کیا جا رہا ہے ۔
ملتان سے مزید