• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فصلوں کی باقیات کو آگ ہرگز نہ لگا ئیں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار دھان کی کٹائی کے بعد سموگ سے بچاؤ کیلئے فصلوں کی باقیات کو آگ ہرگز نہ لگا ئیں۔ دھان کے کاشتکار فصلوں کی باقیات کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایات پر عمل کریں۔ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ امسال وزیر اعلیٰ پنجاب کے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت 5 ارب روپے کی لاگت سے کاشتکاروں کو5 ہزار سپر سیڈرز 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کیے گئے ہیں تاکہ فصلوں کی باقیات کو جدید مشینری کے استعمال سے کار آمد بنایا جا سکے۔دھان کے کاشتکار سپر سیڈرز کی مدد سے بھی فصل کی باقیات کو تلف کر سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید