ملتان ( پ ر ) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے حکمرانوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہاس طرح کا فاشسٹ رویہ ناقابل تصور ہے۔ گزشتہ رات پنجاب پولیس نے درندگی کا مظاہرہ کیا ۔تحریک لبیک کے سربراہ اور دیگر قائدین بھی بڑی تعداد میں زخمی ہوئے۔ حکمران کس کے کہنے پر اس قسم کی روایات کو پروموٹ کررہے ہیں اور ان کے کیا مقاصد ہیں انہیں منظر عام پر آنا چاہیے ۔ انہوں نے تمام تاجر وں، سیاسی جماعتوں، بالخصوص دینی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور پنجاب پولیس کے طرز عمل کی سخت مذمت کریں ۔