ملتان(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینیئر نائب صدر الحاج محمد اشرف قریشی نے کہا کہ پاکستان میں اسلحہ منشیات اور دہشت گردی افغانیوں کے تحفے ہیں افواج پاکستان نے ان کے خلاف ایکشن لے کر درست فیصلہ کیا ہے ان کو سخت سزا دیے بغیر اپریشن بند نہ کیا جائے یہ بھارت اسرائیل کے سہولت کار اور صہونی سامراجی قوتوں کے ایجنٹ ہیں محمد اشرف قریشی نے کہا ہم نے جس قدر تکلیفیں اٹھائی قومی نقصانات برداشت کیے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی افواج پاکستان نے بھارت اسرائیل امریکہ گٹھ جوڑ افغان انتظامیہ کو دو ٹوک پیغام دے کر جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے ۔