ملتان(سٹاف رپورٹر) ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے دوران تلاشی اے ایس آئی کی گاڑی سے پسٹل برآمد کرلیا حوالہ کینٹ پولیس کردیا ۔ایئر پورٹ کے پارکنگ سٹینڈ پر روٹین کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے عملہ نے گاڑی نمبر LEG-2922 کو چیک کیا دوران تلاشی پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلی جس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس نے اپنی پہچان اے ایس آئی محمد اختر سے کروائی اے ایس ایف نے اے ایس آئی محمد اختر سے پسٹل کے متعلق اسلحہ طلب کیا جو دینے سے قاصر رہا اور مشکوک حرکات کرتا رہا جسے اے ایس ایف نے مزید تحقیقات کیلئے کینٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔