• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر سے بھاگا 12 سالہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو

ملتان (سٹاف رپورٹر )چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگا 12 سالہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا گمشدہ بچہ اپنا نام حبدار علی ولد ادریس اپنا گھر نوشہرو فیروز سندھ بتاتا ہے بچے کو ریلوے پولیس کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی حفاظتی تحویل میں دیا گیا ریلوے پولیس کو بچہ کینٹ ریلوے اسٹیشن سے گمشدہ حالت میں ملا بیورو ترجمان کے مطابق بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچے کے لواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔
ملتان سے مزید