• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گردونواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، لاکھوں روپے کا نقصان

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے ارشاد رسول سے مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے سید علی حسن سے مسلح ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر لے گئے تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد ہزارہ کی ہمشیرہ سے موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر پرس چھین کر فرار تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے زاہد حمید سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل لوٹ کر فرار تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے محمد عظیم تھانہ الپہ کے علاقے مجاہد حسین کے موبائلزفونز جھپٹا مارکر چھین لیےتھانہ کینٹ کے علاقے عدنان اکرم سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی موبائل و ملبوسات لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ جلیل آباد کے علاقے محمد نعیم تھانہ شاہ شمس کے علاقے سجاد حسین ، محمد امین تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ثقلین کے موبائلزفونز جھپٹے مارکر چھین لیئے گئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے حافظ محمد حامد کی موٹرسائیکل ملزمان نے چھین لی جبکہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے ماجد کا موبائل مخدوم رشید کے علاقے ہاسین کی سولر پلیٹیں وغیرہ نیوملتان کے علاقے عمر فاروق کا موبائل محمد صفدر کی ایل ای ڈی یعقوب مکی کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے غلام قادر علی ،محمد جنید طاہر سیتل ماڑی کے علاقے کاشف ،سخاوت علی ، محمد وحید دولت گیٹ کے علاقے ثمرینہ کوثر لوہاری گیٹ کے علاقے افتخار کے موبائلزفونز گلگشت کے علاقے منیر احمد کی نقدی طلائی زیورات وغیرہ کوتوالی کے علاقے حذیفہ الرحمن ،عبدالحسیب کے موبائلزفونز صدر کے علاقے محمد فواد کے بکرے الپہ کے علاقے راشد کا میٹر بجلی قادر پورراں کے علاقے محمد رفیق مویشی کینٹ کے علاقے ارسلان چہلیک کے علاقے ثنا اللہ ،فوزیہ افضل کے موبائلزفونز شاہ زیب کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے اقبال کی موٹرسائیکل محمد رفیع کا انٹر نیٹ کیبل قطب پور کے علاقے شہناز صدیق کی نقدی طلائی انگوٹھی و موبائل شاہ شمس کے علاقے آصفہ ماجیبین کے مویشی ممتاز آباد کے علاقے صادق حسین کا انورٹر اور علیشبہ ناز کا موبائل وگھریلوں سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید