• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری گولی سے زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) دوران واردات مزاحمت پر ڈاکو نے گولی مارکر زخمی کردیا نشتر ہسپتال منتقل ۔قادر پورراں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 17سالہ محمود موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم ڈاکو نے روک کر اسلحہ کے زور پر دس ہزار روپے چھین لیئے شہری کی جانب سے مزاحمت اور شور شرابہ کرنے پر ٹانگ پر گولی مار کر ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے شہری زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل جس کے پاوں پر لگی ہوئی تھی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار ڈاکووں کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید