ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ نیوملتان کے علاقے میں نومولود بچہ زندہ حالت میں پایا گیا نشتر ہسپتال منتقل ۔پولیس کو ٹی بلاک نیوملتان سے اطلاع موصول ہوئی کہ نومولود بچہ زندہ حالت میں پایا گیا جس کی عمر کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نومولود کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا ۔