ملتان(سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیر اطلاع مکان کو کرایہ پر دینے پر گرفتار دو افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔ تھانہ ستیل ماڑی نے علاقہ کے دو افراد کا مران اور علی رفیق کے خلاف بغیر اطلاع مکان کرائے پر دینے پر مقدمہ درج کر لیا تھا ۔ پولیس نے گزشتہ روز ان پانچوں افراد کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔