• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہتے شہریوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے،چیئرمین مجلس وحدت مسلمین

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریک لبیک پاکستان کے اقصیٰ مارچ پر فائرنگ اور نہتے شہریوں کی شہادتوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر اور عوام پر گولیاں چلانا کسی مہذب، جمہوری یا اسلامی ریاست کے شایان شان نہیں۔ موجودہ حکومت اقتدار کے تحفظ کے لیے عوامی جانوں کو قربان کر رہی ہے اور اخلاقی و سیاسی طور پر اقتدار کے حق سے محروم ہو چکی ہے۔
ملتان سے مزید