• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں کم از کم 30 روز کی توسیع کی جائے تاکہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کی جا سکے اور غیر فائلرز کو فائلرز بننے کا موقع دیا جا سکے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے مختلف سرکاری اداروں کے ڈیٹا کو یکجا کر کے شہریوں کو منقولہ و غیر منقولہ اثاثوں کی خریداری، کریڈٹ و ڈیبیٹ کارڈز کے ذریعے اخراجات اور بینک ٹرانزیکشنز کے بارے میں آگاہی دینے کا عمل قابلِ تحسین ہے۔
ملتان سے مزید