ملتان(سٹاف رپورٹر) خودکشی کی کوشش کرنے والی 50سالہ خاتون نشتر ہسپتال میں چل بسی۔شاہ رکن عالم پولیس کو محلہ رحمان پورہ سے اطلاع موصول ہوئی کہ نسرین بی بی جس کی چار سے پانچ روز قبل اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑا ہوا اور غصہ میں آکر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے بلیچنگ پی لیا تھا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی اطلاع پر پولیس نے خودکشی کے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی۔