ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم محمد یا سین کے خلاف پولیس تھانہ نیو ملتان میں ڈکیتی کا مقدمہ نمبر 1561/24درج کیا تھا۔ بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے بعد خارج کر نے کا حکم دیا ہے۔ ملزم لیا قت علی کے خلاف پولیس تھانہ حرم گیٹ نے سال مقدمہ نمبر 52/25 درج کیا تھا۔