• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے پولیس کےافسران اپنی ذمہ داریوں کو بہتراندازمیں نبھائیں،آئی جی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) لاہور میں ریلویز پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری، اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس ریلویز میں حال ہی میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد ہوا اس موقع پر آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر اور ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے ترقی پانے والے 6 افسران جن میں لاہور ڈویژن کے محمد سلیمان بٹ، عمر سر نواز، رائے فیصل نواز، ورکشاپس ڈویژن کے مظہر حسین شاہ جبکہ کراچی ڈویژن کے سہیل شہزاد خان اور کوئٹہ ڈویژن کے محمد شہباز کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے آئی جی ریلویز نے تمام انسپکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے لئے خوشی کا لمحہ ہے کہ آپ کو پولیس کے بہت بڑے رینک جس کو ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے میں ترقی حاصل ہوئی آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی افسر کی عزت کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں میں اضافہ کی عکاس ہے انہوں نے کہاکہ ترقی پانے کے بعد افسران اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیں گے اور جونیئر سٹاف کو لیڈر شپ دینے کی کوشش کریں گےان کا کہنا تھا کہ پروموشنز کے بعد ریل مسافروں کی بے لوث خدمت اور جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں اور ان کے اندر احساس پیدا کریں کہ ان کو ریل سفر کے دوران کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
کوئٹہ سے مزید